20 جولائی 2014 - 11:50
سعودی عرب کو اسلامی ممالک میں مداخلت کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا: پاکستانی تجزیہ نگار

عالمی امور کے تجزیہ نگار پروفیسر شمیم اختر نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کی طرح عرب اور اسلامی ممالک میں مداخلت کررہا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی امور کے تجزیہ نگار پروفیسر شمیم اختر نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کی طرح عرب اور اسلامی ممالک میں مداخلت کررہا ہے جس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا۔ پاکستان کے معروف تجزیہ نگار پروفیسر شمیم اختر نےریڈیو تہران سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کی مداخلت کی وجہ سے پاکستان میں فرقہ واریت شروع ہوئي تھی جس میں ہزارون افراد لقمہ اجل بنے اور اب عراق و شام میں اسی کی مداخلت کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثر ہورہے ہیں۔ پروفیسر شمیم اختر نے کہا کہ دہشتگردی کا جو بیج سعودی عرب نے بویاتھا اب خود اسی کا شکار ہورہا ہے اور ہفتہ کے روز رونما ہونے والا دہشتگردی کا واقعہ اس کی زندہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ انیس سو اناسی میں سلفی دہشتگردوں نےخانہ کعبہ پر قبصہ کیا تھا لیکن اپنی شاہی حکومت کو بچانے کے لئے آل سعود نے دوسرے ملکوں میں اپنے سلفی دہشتگردوں کی حمایت کی اور ان کی مالی اور فوجی امداد کی جس کے نتیجے میں وہ آج القاعدہ، طالبان اور داعش کی صورت میں ساری دنیا میں خون خرابہ کررہے ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲